روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقوں کو شہریوں کی واپسی کا عمل جاری

یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری 2022 سے جاری جنگ میں گزشتہ سال ایک انسانی راہداری بنائی گئی تھی

2045045
روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقوں کو شہریوں کی واپسی کا عمل جاری

روس کے زیر قبضہ علاقوں کے شہری یوکرین کی فوج کے زیر کنٹرول اپنے علاقوں میں واپس جا رہے ہیں اور محفوظ علاقوں میں آباد ہو رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری 2022 سے جاری جنگ میں گزشتہ سال ایک انسانی راہداری بنائی گئی تھی۔

یرغمال فوجیوں اور ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور شہری روس کے بیلگوروڈ علاقے کے گاؤں کولوتیلوکا اور یوکرین کے سمی علاقے میں پوکروکا گاؤں کے درمیان بنائے گئے گزر گاہ سے گزر سکتے ہیں۔

روس کے زیر قبضہ علاقوں سے یوکرین کی فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں واپس آنے والے شہریوں کی نگرانی سومی کے علاقے میں یوکرینی سیکیورٹی سروس کرتی ہے۔

ضروری جانچ پڑتال کے بعد شہریوں کو رضاکار ٹیموں کے ذریعے دارالحکومت کیف اور خرکیف پہنچایا جاتا ہے اور وہ یوکرین کے محفوظ شہروں اور دیہاتوں میں آباد ہوتے ہیں

انسانی ہمدردی کی راہداری سے روزانہ 100 سے 150 لوگ گزرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں