ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، صدرِ آذربائیجان

"ہم آرمینیا کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم اس میں مخلص ہیں"

2044402
ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، صدرِ آذربائیجان

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے کہا کہ وہ قفقاز میں امن اور استحکام  کے خواہاں ہیں اور کہا، "یہ ممکن ہے اور انتخاب آرمینیا کا ہے۔"

علی یف نے زنگیلان میں  دوسری قومی  شہری منصوبہ بندی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنی تقریر میں علی یف نے یاد دلایا کہ زنگیلان سمیت خطے کی تمام بستیاں آرمینیا کے قبضے کے دوران تباہ ہو گئی تھیں، ہم نے اس علاقے کی از سر نو تعیر کی ہے۔

19 ستمبر کو آذربائیجان کے علاقے کارابخ میں آرمینیائی مسلح گروپوں کے خلاف کیے گئے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں، علی یف نے کہا، "ہم آرمینیا کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم اس میں مخلص ہیں۔ اگر ہماری نیت مختلف ہوتی تو 20 ستمبر کو آپریشن نہ رکتا۔ میں چاہتا ہوں کہ سب  اس حقیقت کو جان لیں۔"

آذربائیجان کے برخلاف نا قابل قبول منصوبے بنانے والے طرفین  کو بھی پیغام دینے والے علی یف نے کہا کہ"ہمارے صبر کا امتحان مت لیں۔ ہم با صبر اور پر عزم ہیں۔  ہم  حق بجانب ہونے کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں۔ ہم  یہ چیز طاقتور ہونے کے ناطے نہیں بلکہ  انصاف  کے ترازو کا پلہ ہماری طرف بھاری ہے۔

آذربائیجان کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی خودمختاری انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے بعد مکمل طور پر قائم ہو گئی ہے اور کہا کہ "اب سے امن معاہدے پر دستخط کرنا آسان ہو جائے گا۔ ہمیں سرحدوں کے تعین کے لیے بھی فعال طریقے سے  کام کرنا چاہیے اور دیرینہ تنازعات کو ختم کرنا چاہیے۔ آذربائیجان امن چاہتا ہے۔ ہم ان سرزمینوں کی تعمیر نو کرنے  اور اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔" ہم انہیں ان کے  آبائی علاقوں میں واپس لانا چاہتے ہیں۔ ہم قفقاز میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ یہ ممکن ہے اور انتخاب آرمینیا کا ہے۔"



متعللقہ خبریں