نیٹو کوسوو ا من افواج کو اضافی کمک بھیجے گا، اسلٹولٹن برگ

ہم کوسوو کے مکینوں کے لیے محفوظ ماحول اور نقل و حرکت کی آزادی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری سرگرمیاں انجام دیں گے

2044275
نیٹو کوسوو ا من افواج کو اضافی کمک بھیجے گا، اسلٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے کوسوو میں امن فورس کو اضافیکمک  کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

اسٹولٹن برگ نے کوسوو کی عمومی صورتحال کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا اور کہا کہ نیٹو کے فیصلہ ساز ادارے، نارتھ اٹلانٹک کونسل نے آج کوسوو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کوسوو میں امن فورسسز کی موجودگی پر زور دینے والے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ "ہم کوسوو کے مکینوں کے لیے محفوظ ماحول اور نقل و حرکت کی آزادی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری سرگرمیاں انجام دیں گے۔ ہم یہ کام غیر جانبداری سے کریں گے اور اقوام متحدہ سے ملنے والے اختیارات کی رو سےکریں گے۔"

ینز سٹولٹن برگ نے کہا: "ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ ہمارے کمانڈر کے پاس KFOR کو اپنا اختیار استعمال کرنے کے لیے ضروری وسائل اور لچک ہو۔

کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوسوو میں فریقین سے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے، اسٹولٹن برگ نے زور دیا کہ بلغراد اور پرسشٹینا کو اپنے مسائل کے حل کے لیے یورپی یونین کی طرف سے فراہم کردہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں