یونان کا ہیلی کاپٹر گر گیا

یونان کا سِول ہیلی کاپٹر ایریبوز جزیرے میں گر کر تباہ ہو گیا، لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری

2043691
یونان کا ہیلی کاپٹر گر گیا

یونان کا سِول ہیلی کاپٹر ایریبوز جزیرے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یونان سرکاری ٹیلی ویژن ERT کے مطابق AW109 سِول ہیلی کاپٹرماندودی کے جزیرے ' ایریبوز' سے ولوس  صنعتی علاقے کے لئے روانہ ہوا۔

عینی شاہدوں کے مطابق ہیلی کاپٹر، فضاء میں معمول کے برعکس پرواز کرتا نظر آیا اور اس کے بعد ہیلی کاپٹر کا راڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

مختصر مدت کے بعد ہیلی کاپٹر آہلادی ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں