سویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوئی جلدی نہیں، وزہیر اعظم ہنگری

ہنگری نے جون میں اعلان کیا تھا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری کا اجلاس موسمِ خزاں تک ملتوی کر دیا گیا ہے

2042153
سویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوئی جلدی نہیں، وزہیر اعظم ہنگری

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے۔

ہنگری کی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اوربان نے کہا:"سویڈن کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔"

ہنگری نے جون میں اعلان کیا تھا کہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری کا اجلاس موسمِ خزاں تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

24 فروری 2022 کو روس-یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے 'فوجی غیر جانبداری' کی دہائیوں سے جاری پالیسی کو ختم کر دیا تھا۔

دونوں ممالک نے گزشتہ سال مئی میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی اور ترکیہ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے والا فن لینڈ 4 اپریل کو نیٹو کا 31 واں رکن بن گیا تھا۔



متعللقہ خبریں