کینیڈا نے اپنے شہریوں کو ہوشیار کر دیا: بھارت کی سیاحت کے دوران محتاط رہیں

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کی سیاحت کے دوران محتاط رہنے کی تنبیہ کر دی، ملک میں دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ ہے

2042339
کینیڈا نے اپنے شہریوں کو ہوشیار کر دیا: بھارت کی سیاحت کے دوران محتاط رہیں

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کی سیاحت کے دوران محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

کینیڈا حکومت نے، ملک میں ایک سکھ ایکٹیوسٹ کی ہلاکت کے بعد بھارت سے جاری کشیدگی کی وجہ سے سیاحتی مشوروں میں ردّوبدل کر دیا ہے۔

سیاحتی مشوروں میں بھارت میں ہڑتال کی اپیل کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے کینیڈا کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ بھارت کی سیاحت کے لئے جانے والے کنیڈین شہریوں کو ملک میں دہشتگردانہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا اور محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے شائع کردہ 40 دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور علیحدگی پسند سکھ تنظیم "خالصتان لبریشن فورس" کے منتظم 'ہردیپ سنگھ نجار' کو 18 جون کو کینیڈا میں گولی مار کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعوی کیا تھا کہ ہر دیپ سنگھ کی ہلاکت کے پیچھے نئی دہلی حکومت کا ہاتھ ہے۔

بھارت قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے ہردیپ سنگھ نجار کو 2022 میں پنجاب کے شہر جالندھر میں ہندو دینی شخصیت کو قتل کرنے، خالصتان لبریشن فورس کے اراکین کو بھارت حکومت کے خلاف تربیت دینے، تنظیم کی مالی معاونت کرنے، سازش بنانے اور عوام میں نفرت و دشمنی پھیلانے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

سکھوں کے آزاد ملک کی سوچ پر مبنی "خالصتان تحریک" کو 1987 سے بھارت کے فوجی و سفارتی مقامات پر حملوں اور رومانیہ کے نئی دہلی کے لئے چارج ڈی افیئر 'لیویو راڈو' کے اغوا سے پہچانا جاتا ہے۔

بھارت "خالصتان لبریشن فورس" کو "دہشت گرد تنظیم" تسلیم کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں