پولینڈ کے ساتھ ہمارا اتحاد قائم ہے اور جاری رہے گا، یوکرین

پولینڈ کی سرزمین یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کے لیے لاجسٹک مرکز ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا

2041220
پولینڈ کے ساتھ ہمارا اتحاد قائم ہے اور جاری رہے گا، یوکرین

یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر میخائل پودولیاک نے کہا کہ وہ روس کے خلاف پولینڈ کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔

پودولیاک  نے اطالوی کثیر الاشاعت  روزنامہ لا ریپبلیکا سے اپنے انٹرویو میں  پولینڈ اور ان کے ملک  کے درمیان حالیہ کشیدگی پر روشنی ڈالی۔

پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی کے بیان  کہ" ان کا ملک یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں بھیجے گا" کی یاد  دہانی پر پودولیاک نے کہا کہ"پولینڈ کو معلوم ہے کہ اصل خطرہ روس ہے۔ ہم اس کے خلاف اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ پولینڈ کی سرزمین یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کے لیے لاجسٹک مرکز ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ پولینڈ انتخابات سے قبل کے دور سے گزر رہا ہے۔ اس لیے زرعی خوراک تیار کرنے والے اور ان کے لیے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ ہمارے لیے بحیرہ اسود کے لیے متبادل برآمدی راستے تلاش کرنا بھی بہت اہم ہے، جسے روس نے روک رکھا ہے۔ "

"کیا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک میں کمی آئے گی اور کیا اس سے انہیں تشویش لاحق ہے" سوال کے جواب میں پودولیاک نے کہا: "نہیں، کیونکہ بہت سی حکومتیں ہمیں مختلف ہتھیار فراہم کررہی  ہیں۔ امریکہ ہمارا اہم شراکت دار ہے۔ ہتھیاروں کی مقدار میں مقامی ضرورت کی بنا پر  کمی آئی ہے۔ یہ معمول کی بات ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اب ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے ان دنوں سیاسی بیانات کا اطمینان کے ساتھ خیرمقدم کیا، پودولیاک نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ انتخابات کے بعد، ہمارے پولش دوستوں کے ساتھ ہماری بات چیت  معمول پر آجا ئیگی اور ہم تجارت، اپنے اتحاد اور رسد سے متعلق مسائل کو حل کریں گے۔ "

 



متعللقہ خبریں