امریکہ، چین پر قابو پانا چاہتا ہے تو اسے یوکرین کی فتح کی ضمانت دینا ہو گی: نیٹو

یوکرین کی فتح کی ضمانت امریکہ کے مفاد  میں ہے۔ اس فتح سے چین پر قابو پانا آسان ہو جائے گا: ژینز اسٹالٹن برگ

2040734
امریکہ، چین پر قابو پانا چاہتا ہے تو اسے یوکرین کی فتح کی ضمانت دینا ہو گی: نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ، چین کو زیادہ آسانی سے قابو میں کرنا چاہتا ہے تو اسے یوکرین کی فتح کو یقینی بنانا چاہیے۔

اسٹالٹن برگ نے، اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں قیام کے دوران، معروف تھنک ٹینک تنظیم 'خارجہ تعلقات کونسل' CFR کی طرف سے منعقدہ پینل میں شرکت کی۔

پینل سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ شمالی امریکہ ا ور یورپ کو  گلوبل خطرات کا سامنا ہے اسی وجہ سے نیٹو نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان جیسے ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نیٹو  اتحاد یہاں تک پھیل جائے گا۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ" نیٹو ایک علاقائی اتحاد کی حیثیت برقرار رکھے گا۔ یعنی 'نیٹو' شمالی امریکہ اور یورپ کے اتحاد کا مفہوم رکھتا ہے۔ اگر اس میں کوئی وسعت ہوتی ہے تو وہ یورپی ممالک کے ساتھ ہو گی۔ نیٹو گلوبل اجتماعی دفاعی قوت نہیں بنے گا"۔

یوکرین جنگ کے نیٹو اتحادیوں کے لئے تشکیل کردہ خطرے کے بارے میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "اگر امریکہ چین کی طرف سے اندیشے محسوس کر رہا ہے تو اسے روس۔یوکرین جنگ میں پوتن کی شکست کو یقینی بنانا چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے جنگ جیتنے کی صورت میں نیٹو، یورپ کی دوسری بڑی فوج کا مالک بن جائے گا اور یورپی ممالک کی طرف سے حالیہ دنوں میں بڑھائے گئے دفاعی مصارف کے ساتھ چین  کی طرف سے محسوس کئے جانے والے اندیشوں کی شدت میں بھی کمی آ جائے گی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کی فتح کی ضمانت امریکہ کے مفاد  میں ہے۔ اس فتح سے چین پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں