کینیڈا کی طرف سے یوکرین کے لئے 24،3 ملین ڈالر امداد

بحیثیت کینیڈا ہم یوکرینیوں کی جسارت اور ہمّت کو سراہتے  ہیں اور جنگ میں فتح کے لئے ان کی مددکرنا جاری رکھیں گے: وزیر دفاع بِل بلیئر

2038651
کینیڈا کی طرف سے یوکرین کے لئے 24،3 ملین ڈالر امداد

کینیڈا نے یوکرین کے لئے 24،3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر دفاع بِل بلیئر نے لائیڈ عسکری تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران مذکورہ امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ امداد برطانیہ کی زیرِ قیادت اتحاد کو فراہم کی گئی ہے ۔ اتحاد کا کام یوکرین کو مختصر اور درمیانی مسافت کے فضائی دفاعی میزائل اور متعلقہ سسٹم فراہم کرنا ہے ۔

وزیر دفاع بلیئر نے کہا ہے کہ "کینیڈا اور برطانیہ، روس کے غیر قانونی اور ناحق قبضے کے مقابل اپنے دفاع میں مصروف ملک ، یوکرین کے ساتھ  ہیں۔ بحیثیت کینیڈا ہم یوکرینیوں کی جسارت اور ہمّت کو سراہتے  ہیں اور جنگ میں فتح کے لئے ضروری عسکری امداد فراہم کر کے ان کی مددکرنا جاری رکھیں گے"۔

واضح رہے کہ یوکرین کے لئے اتحاد جون 2023 کو برطانیہ کی زیرِ قیادت ڈنمارک، ہالینڈ اور امریکہ سمیت بعض یورپی ممالک نے قائم کیا تھا۔

حالیہ  امداد ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  کے، جون 2023 کے دورہ یوکرین کے دوران، دارالحکومت کیف میں اعلان کردہ500ملین ڈالر  فنڈ کا ایک حصہ ہے۔



متعللقہ خبریں