جرمن چانسلر اولاف شولز کاجی 20 ممالک کےجوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف عزم پراطمینان کا اظہار

شولز نے ہندوستان میں منعقدہ جی 20 لیڈرس سمٹ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت ناقابل اعتراض ہے

2035523
جرمن چانسلر اولاف شولز کاجی 20 ممالک کےجوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف عزم پراطمینان کا اظہار

جرمن چانسلر اولاف شولز نے اس بات پر اپنے بڑے اطمینان کا اظہار کیا کہ جی 20 ممالک نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف واضح عزم کا اظہار کیا ہے۔

شولز نے ہندوستان میں منعقدہ جی 20 لیڈرس سمٹ کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت ناقابل اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی بہت خوشی ہے کہ یہاں ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف واضح عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

شولز نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی، امریکی، ایشیائی اور افریقی ممالک میں ایک نیا اتحاد قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ اچھے نتائج ہیں جو اس سربراہی اجلاس کے لیے ریکارڈ کیے جاسکتے ہیں۔ اس تعاون نے یہ ثابت کیا ہے کہ روس، عالمی رائے عامہ، روسی پالیسی کے متشدد اصولوں کو درست نہیں سمجھتی اور اسے قبول کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں