یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں مزید توسیع کر دی

پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے 4 افراد  روس  کی طرف سےغیر قانونی طور پر الحاق کردہ کریمیا میں قائم کی گئی عدالتوں میں کام کرنے والے جج اور پراسیکیوٹر ہیں

2035131
یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں مزید توسیع کر دی

یورپی یونین نے روس اور یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہونے کی بنیاد پر 6 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرکے روس کے خلاف فہرست میں توسیع کردی۔

یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے 4 افراد  روس  کی طرف سےغیر قانونی طور پر الحاق کردہ کریمیا میں قائم کی گئی عدالتوں میں کام کرنے والے جج اور پراسیکیوٹر ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ ان 4 افراد نے سیاسی بنیادوں پر یوکرین کے ایک صحافی اور ایک کریمیائی تاتار ترک کو سزا  صادر کرنے  میں حصہ لیا ہے اور انہوں نے سوچ اور اظہار کی آزادی کی خلاف ورزی کی۔

بتایا گیا ہے کہ روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے دو ارکان کو یوکرین کے صحافی ولادیسلاو اورکریمیائی تاتار برادری کے کچھ لوگوں کے حوالے سے تحقیقات میں ان کے کردار کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین اضافے کے بعد، عالمی انسانی حقوق کی پابندیوں کے دائرہ کار میں یورپی یونین کی طرف سے منظور شدہ افراد کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی۔ فہرست میں 20 تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

.



متعللقہ خبریں