یونان میں سیلاب کی زد میں آنے والے 10 افراد لقمہ اجل

ملکی فوج کے بھی  حصہ لینے والی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران علاقے سے تقریباً 2000 افراد کو نجات دلائی گئی ہے

2035064
یونان میں سیلاب کی زد میں آنے والے 10 افراد لقمہ اجل

یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

موسمیاتی بحران اور شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس کیکیلیاس نے بتایا کہ خاص طور پر دریائے پینیو  میں طغیانی آنے سے بہت  سارے  دیہات سیلاب کی زد میں آ گئے ۔

کیکیلیاس نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال مزید  بگڑ  سکتی ہے ، لہذا احتیاط برتنی چاہیے۔

منگل سے سیلاب کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہونے کی اطلاع دینےو الے ککیلیاس نے بتایا کہ 4 افراد  لاپتہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 ہیلی کاپٹر علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کاروائیوں اور دیہات میں محصور لوگوں میں خوراک اور پانی کی تقسیم میں مصروف ہیں۔

ملکی فوج کے بھی  حصہ لینے والی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران علاقے سے تقریباً 2000 افراد کو نجات دلائی گئی ہے۔

دریائے پینیو  میں طغیانی کے نتیجے میں خطے میں پانی کی اونچائی 9 میٹر تک پہنچ گئی۔

جہاں علاقے میں پانی اور بجلی کی بندش جاری ہے، وہیں سیلاب سے وولوس کے پانی اور سیوریج کے نظام کو زبردست نقصان پہنچنے کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے پانی کی بھی قلت کا سامنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں