روس نے جنگ کے دوران یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے

یہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کسی بھی انسانی ہنگامی صورتحال میں ریکارڈ کیے جانے والے حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے

2034837
روس نے جنگ کے دوران  یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس اڈہانوم گیبریئس نے بتایا کہ یوکرین روس جنگ کے آغاز سےیوکرین میں صحت کے مراکز پر 1147 حملے ہو چکے ہیں۔

گیبرئیسس نے   ایکس سوشل میڈیا   پلیٹ فارم  کے ذریعے اپنی پوسٹ میں بدھ کے روز یوکرین کے شہر کونستانتن ویکا کا پر حملے کے بارے میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں متاثر  تمام افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ انہوں نے فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد یوکرین میں صحت کے مراکز پر 1147 حملوں کی تصدیق کی، گیبریسس نے اطلاع دی کہ ان حملوں کے نتیجے میں 104 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل گیبرئیسس نے کہا، "یہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کسی بھی انسانی ہنگامی صورتحال میں ریکارڈ کیے جانے والے حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ صحت اور شہریوں پر حملے کہیں بھی ناقابل قبول ہیں اور انہیں روکا جانا چاہیے۔"



متعللقہ خبریں