یورپی یونین: ہم روس سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں

روس، یوکرینی اناج کی عالمی تجارت کے اہم ترین راستے کو روکے ہوئے ہے اور یہ چیز ناقابل قبول ہے: پیٹر سٹینو

2032868
یورپی یونین: ہم روس سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں

یورپی یونین نے روس سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر سٹینو نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان مذاکرات  اور بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے بارے میں یورپی یونین کی توقعات  سے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت یورپی یونین کے ہم روس سے، 17 جولائی کو فسخ کردہ، اناج راہداری سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے کی اور یوکرینی اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے راستے میں حائل حملوں کو  بند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس، یوکرینی اناج کی عالمی تجارت کے اہم ترین راستے  کو روکے ہوئے ہے۔ یہ چیز ناقابل قبول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس بندرگاہ کے انفراسٹرکچر پر  بھی اور اناج کے یوکرین سے خروج کے متبادل راستوں پر بھی حملے کر رہا ہے۔ یہ صورتحال روسی اقدامات کے بدنما پہلووں کو آشکارا کر رہی ہے"۔

ترجمان پیٹر سٹینو نے کہا ہے کہ روس صرف اناج کے راستے میں ہی رکاوٹ نہیں بن رہا بلکہ اس سے منافع بھی حاصل کر رہا ہے۔ کیونکہ اس بندش سے گلوبل قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنی برآمدات بڑھا رہا اور بھاری منافع کما رہا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے روسی مال کی برآمدات میں رکاوٹ کے بارے میں خبریں غیر صائب اور دروغ گوئی پر مبنی خبریں ہیں۔ ہم روس سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کی طرف پلٹنے کی اپیل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں