روس کی طرف سے یوکرین کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

روسی فوج نے رات گئے اودیسا کے جنوبی سول انفراسٹرکچر  پر حملہ کیا جو 3 گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہا ہے: اولیگ کپر

2032364
روس کی طرف سے یوکرین کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

روس نے یوکرین کی اودیسا بندرگاہ کے انفراسٹرکچر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اودیسا عسکری انتظامیہ کے سربراہ اولیگ کپر نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات گئے اودیسا کے جنوبی سول انفراسٹرکچر  پر حملہ کیا جو 3 گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہا ہے۔

کپر کے مطابق "یوکرین فضائی دفاعی کی طرف سے روس کے 22 عدد ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ بندرگاہ کا انفراسٹرکچر بھی نشانہ بنا ہے۔ حملے میں بندرگاہ کے 2 سول ملازمین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے"۔

یوکرین فضائیہ کے کمانڈ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات گئے اودیسا پر حملہ کیا جس میں 25 ڈرون استعمال کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں