یوکرین کے ماسکو اور گردو نواح کے علاقوں میں ڈرونز حملے

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے صبح کے وقت روسی سرزمین پر موجود تنصیبات پر ڈرونز  سے حملہ کرنے کی کوشش کی

2031941
یوکرین کے ماسکو اور گردو نواح کے علاقوں میں ڈرونز حملے

یوکرین کے ماسکو اور بیلگوروڈ علاقوں پر طیاروں کی اقسام کے  ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوششوں کو روک دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے صبح کے وقت روسی سرزمین پر موجود تنصیبات پر ڈرونز  سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اس بیان میںکہا گیا ہے کہ  حملے کی کوشش کو روک دیا گیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  فضائی دفاعی نظام کے ساتھ ماسکو کی طرف پرواز کرنے والے ڈرونز  کی  کوشش کو لیوبرٹسی شہر کے قریب روک دیا گیا ہے۔

سوبیانین نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اور ہنگامی خدمات جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔

روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی (Rosaviatsiya) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو کے Vnukovo، Domodedovo اور Zhukovskiy ہوائی اڈوں سے پروازوں کو عارضی طور پر محدود کر دیا گیا ہے تاکہ صبح سویلین پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں اعلان کیا گیا کہ ان ہوائی اڈوں پر سے پابندیاں مقامی وقت کے مطابق 08:30 تک ہٹا دی گئی ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ لائن پر 25 سے زائد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بیان کے مطابق   یوکرین کی فضائیہ نے ان علاقوں جہاں روسی فوجی وں کا اجتماع تھا اور میزائل ڈیفنس سسٹم موجود تھا  پر 14 بار بمباری کی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یوکرین میزائل اور آرٹلری یونٹس نے ایک روسی آرٹلری سسٹم اور 2 ریڈیو الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرزمین پر رات گئے 2 کلیبر کروز میزائلوں سے حملہ کیا اور کہا گیا کہ ایک میزائل تباہ اور دوسرا ونیتسا میں نجی ادارے کو نشانہ بنایاگیا ۔

بیان میں بتایا گیا کہ میزائل حملے کے نتیجے میں عمارتوں اور نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں