آگ بجھانے والوں نے 30 تارکین وطن کی حسرتوں پر بھی پانی پھیر دیا

یونان جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دادیا کے جنگلات میں محصور رہ گئے جنہیں فائر بریگیڈ کے عملے نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا جن میں ایک لبنانی،ایک عراقی اور باقی شامی باشندے شامل تھے

2032048
آگ بجھانے والوں نے 30 تارکین وطن کی حسرتوں پر بھی پانی پھیر دیا

 یونان کے علاقے مریچ میں  دو ہفتوں سے جنگلاتی آگ لگی ہوئی ہے جبکہ جلنے والے علاقے میں تیس غیر قانونی تارکین وطن کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یونان جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دادیا کے جنگلات میں محصور رہ گئے جنہیں فائر بریگیڈ کے عملے نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا جن میں ایک لبنانی،ایک عراقی اور باقی شامی باشندے شامل تھے۔

یونان  کے علاقے ویو تیا میں اکیس اگست کو ایک کسان  اور مریچ میں  ایک غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ دادیا کے جنگلاتی علاقے میں 22 اگست کو دریائے مریچ کے راستے یونان میں داخلے کی کوشش میں مصروف اٹھارہ تارکین وطن کی نعشیں بھی ملیں تھی جس کے بعد یہ تعداد پچیس اگست کو  اکیس ہو گئی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں