روسی صدر ولادیمیر پوتن ویگنر کے بانی یوگینی پریگوجن کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نجی جیٹ کے حادثے کے نتیجے میں ہلاک  پریگوجن کی آخری رسومات کے حوالے سے بیان دیا جاری کیا ہے

2030588
روسی صدر ولادیمیر پوتن ویگنر کے بانی یوگینی پریگوجن کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پوتن ویگنر کے بانی یوگینی پریگوجن کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نجی جیٹ کے حادثے کے نتیجے میں ہلاک  پریگوجن کی آخری رسومات کے حوالے سے بیان دیا جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے پاس جنازے کے بارے میں معلومات  حاصل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر فیصلے خاندان اور دوستوں نے کرنے ہیں ، ہم ان کے بغیر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ  جنازے کی تقریب میں  صدر پوتن کی  شرکت کی توقع نہیں ہے۔ روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی (Rosaviatsiya) کی جانب سے 23 اگست کو کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ Tver میں Prigojin سمیت نجی جیٹ کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

ولادیمیر پوتن نے طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔



متعللقہ خبریں