روس، تیور میں گرنے والے نجی جیٹ کے ملبے سے 10 افراد کی نعشیں برآمد

تیور میں گر کر تباہ ہونے والے نجی جیٹ کے بارے میں جامع  تحقیقات کی  جارہی ہیں

2029421
روس، تیور میں گرنے والے نجی جیٹ کے ملبے سے 10 افراد کی نعشیں برآمد

روسی تحقیقاتی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ Tver میں گر کر تباہ ہونے والے نجی طیارے کے ملبے سے 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تیور میں گر کر تباہ ہونے والے نجی جیٹ کے بارے میں جامع  تحقیقات کی  جارہی ہیں۔

طیارے کا  بلیک بکس ملنے کی طرف  اشارہ کرنے والے   اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "طیارے کے حادثے کے حوالے سے تمام تر  تفصیلات  کا تعین کرنے کے لیے لازمی اشیاء اور دستاویز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔  اور مطلوبہ  فرنزیک  تجزیات بھی کیے  جا رہے ہیں۔  اس تفتیش کے دائرہ عمل میں  رونما ہونے والے تمام تر ممکنہ واقعات   کا بغور جائزہ لیا جائیگا۔"

نجی طیارے کے ملبے سے 10 افراد کی  نعشیں بازیاب ہونے کی وضاحت کرنے والے بیان میں  کہا گیا ہے کہ " متوفیوں کی شناخت  کی جانچ پڑتال کے لیے  مولیکیولر تجزیات کیے جا رہے ہیں۔"

روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کی جانب سے 23 اگست کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا  تھا کہ نجی جیٹ کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن  میں ویگنر کے بانی، یوگینی پریگوژن بھی شامل تھے۔

 



متعللقہ خبریں