سربیا ترکیہ سے بہترین تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، صدر سربیا

ووجچ نے  "ہمیشہ دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر ایردگان کے ساتھ اہم اور کھلے انداز میں تبادلہ خیال کرنے کا اظہار کیا۔"

2027134
سربیا ترکیہ سے بہترین تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے، صدر سربیا

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچج کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنا ان کے لیے ضروری ہے۔

ووجچ نے ہنگری کے یومِ ریاست کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بدا پست  میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کے پیج پر اپنا پیغام جاری کیا۔

اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان کے نام سے ہیش ٹیگ  لگاتے ہوئے  کہ ووجچ نے  "ہمیشہ دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر ایردگان کے ساتھ اہم اور کھلے انداز میں تبادلہ خیال کرنے کا اظہار کیا۔"

ووجچ نےبتایا کہ "ہمارے لیے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ممکنہ حد تک بہتر ین شکل میں جاری  رکھنا ضروری ہے اور یہ ملاقات باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پہلے سے ہی اچھی سطح پر استوار سربیا-ترک تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔"

صدر ایردوان کے ساتھ خطے میں  امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے معاملے پر بھی بات چیت کرنے کا اظہار کرنے والے  سرب صدر نے کہا کہ ترکیہ اپنی تعمیری پالیسیوں  کی بدولت خطے میں سب سے زیادہ بااثر بین الاقوامی اداکاروں میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں