لیتھوانیا کے وزیراعظم نے صدر کو استعفی پیش کر دیا

کارینز نے کہا کہ  ایک معنی خیز اور مثبت تبدیلی،خوشحالی اور اقتصادی ترقی  کی جانب گامزن مضبوط حکومت کے قیام کے لیے میں نے اپنا استعفی  صدر رینکیویکس  کو پیش کر دیا ہے

2026025
لیتھوانیا کے وزیراعظم نے صدر کو استعفی پیش کر دیا

 لیتھوانیا کے وزیراعظم کرسیانس کارینس نے اپنا استعفی صدر ایڈگر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔

 کارینز نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے   اپنے پیغام میں کہا کہ  لیتھوانیا کے مستقبل کےلیے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

کارینز نے کہا کہ  ایک معنی خیز اور مثبت تبدیلی،خوشحالی اور اقتصادی ترقی  کی جانب گامزن مضبوط حکومت کے قیام کے لیے میں نے اپنا استعفی  صدر رینکیویکس  کو پیش کر دیا ہے۔

 کارینز نے  چودہ اگست کو اپنے بیان میں  استععفی سے متعلق اتحادی جماعتوں اور قومی اتحاد کو ہدف بنایا تھا۔

جدید اتحاد پارٹی کے لیڈر کارینز  نے  وزارت عظمی کے لیے  ایویکا سیلینیا کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں