ڈنمارک میں قرآن ِ پاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست "Danske Patriots (Danish Patriots)" گروپ کے ارکان نے کوپن ہیگن میں ترکیہ، عراق، مصر، سعودی عرب اور ایران کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا ہے

2020119
ڈنمارک  میں  قرآن ِ پاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں گزشتہ روز بھی قرآن پاک پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست "Danske Patriots (Danish Patriots)" گروپ کے ارکان نے کوپن ہیگن میں ترکیہ، عراق، مصر، سعودی عرب اور ایران کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا ہے۔

اسلام مخالف بینر کھولنے اور نعرے لگانے والے گروپ نے اسے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہ راست نشر کیا۔

یہ اشتعال انگیزی پولیس کی حفاظت کی موجودگی میں کی گئی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں گروپ نے پورے ڈنمارک میں قرآن پاک پر حملے  جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک نےاس   گروپ کی کچھ ویڈیوز پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے پہلی بار اپنے ملک میں قرآن پاک پر حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدس کتابوں کو جلانے پر ممکنہ پابندی اظہار رائے کی آزادی کو محدود نہیں کرے گی۔

یورپی یونین کمیشن کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پر حملے "انفرادی اشتعال انگیزی" ہیں۔

مسرالی نے کہا کہ یورپی یونین مذہب یا عقیدے کی آزادی کو فروغ دینے، مسلم مخالف نفرت اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ یورپی یونین باقاعدگی سے ریاستوں کو مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت، تشدد اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔

حال ہی میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کے خلاف حملوں میں شدت آئی ہے اور   ان اشتعال انگیزیوں کو جوابی ردعمل کا  بھی سامنا ہے۔

ان  کارروائیوں کے پولیس کی حفاظت میں اور حکام سے اجازت لے  کت کیے جانے پر ترکیہ سمیت کئی ایک ممالک نے اپنے شدید ردِ  عمل کا اظہار کیا ہے۔

25 جولائی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقدس کتابوں کے خلاف تشدد کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی اور اس طرح کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔



متعللقہ خبریں