روس نے ناروے کو غیر دوست ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

روسی حکومت نے ناروے کو روسی سفارت کاروں سے غیر دوستانہ رویہ رکھنے والے  ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے

2019915
روس نے ناروے کو غیر دوست ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

 روسی حکومت نے ناروے کو روسی سفارت کاروں سے غیر دوستانہ رویہ رکھنے والے  ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

 روسی حکومت کے مطابق، ناروے کو روسی سفارت کاروں کے خلاف دشمنانہ  رویہ رکھنے کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس فیصلے کے  تحت ناروے کے روس میں  متعین سفارت کاروں کی تعداد ستائیس تک محدود کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ناروے نے اپریل میں پندرہ روسی سففارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں