پولینڈ، بیلاروس سرحد پر، اضافی فوجی اور محارب ہیلی کاپٹر متعین کر رہا ہے

بیلاروس کی طرف سے فضائی حدود کی خاف ورزی کے بعد پولینڈ نے سرحد پر فوجوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

2019056
پولینڈ، بیلاروس سرحد پر، اضافی فوجی اور محارب ہیلی کاپٹر متعین کر رہا ہے

پولینڈ ، بیلاروس سرحد  پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور علاقے میں محارب ہیلی کاپٹروں سمیت اضافی فورس کی تعیناتی کرے گا۔

پولینڈ وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے سرحدی ہمسائے 'بیلاروس'  کے موضوع پر اجلاس کیا ہے۔

بیان میں کل سرحد کے قریب بیلاروس کے 2 ہیلی کاپٹروں  کی طرف سے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ" بیلا روس نے قبل ازیں پولینڈ کو تربیتی پروازوں کے بارے میں مطلع کیا تھا  لیکن فضائی حدود کی خلاف ورزی 'بیالوویزا 'کے علاقے میں اور راڈار کی پکڑ سے باہر رہنے کی حد تک نیچے ارتفاع پر کی گئی ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نیٹو کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ہمارے وزیر دفاع 'ماریسز بلاسزاک' نے سرحد پر  فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور علاقے میں محارب ہیلی کاپٹروں سمیت اضافی فورسز  متعین کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "بیلاروس کے چارج ڈی افیئر کو واقعے کی وضاحت کے لئے پولینڈ وزارت خارجہ میں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں