ڈنمارک میں بھی قرآن کریم کو شہید کرنے کی اشتعال انگیزی

اسلام مخلاف پین کارڈز اٹھاتے ہوئے  دین اسلام کی تحقیر پر مبنی نعرے لگانے والے اس گروپ کے ارکان نے  عراقی پرچم اور قرآن کریم کو زمین پر پھینکتے ہوئے ان پر پاؤں رکھے

2014656
ڈنمارک میں بھی قرآن کریم کو شہید کرنے کی اشتعال انگیزی

ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن  میں قرآن کریم   کو شہید کرنے کا واقع رونما ہوا ہے۔

ڈنمارک کے اسلام  مخالف اور کٹر قوم پرست (ڈینش محبان وطن) نامی ایک   مختصر سے گروپ کے ارکان  نے  عراق کے کوپن ہیگن سفارتخانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا۔

اسلام مخلاف پین کارڈز اٹھاتے ہوئے  دین اسلام کی تحقیر پر مبنی نعرے لگانے والے اس گروپ کے ارکان نے  عراقی پرچم اور قرآن کریم کو زمین پر پھینکتے ہوئے ان پر پاؤں رکھے۔

بعد ازاں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے  اشتعال انگیز گروہ نے ان لمحات کو سوشل میڈیا پر  پوسٹ کر دیا۔

اس گروہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ حرکت سویڈن کے عراق میں سفارتخانے پر حملے کے احتجاج میں کیا ہے۔

پولیس  کے حفاظتی اقدامات تلے ہونے والی اس گھناؤنی حرکت کا  پریس نے بھی مشاہدہ کیا۔

خیال رہے کہ دانسکے پیٹریئٹر  نامی اس گروپ نے اس سے پیشتر ترکیہ کے کوپن ہیگن  سفارتخانے کے سامنے ترک پرچم اور قرآن کریم پر حملہ کرتے ہوئے دین اسلام  کی تحقیر کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں