یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کا شکریہ، زیلنسکی

زیلنسکی نے صدر ایردوان کو مئی میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں یہاں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جو ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کے لیے امن کے علم بردار  ہیں

2008687
یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کا شکریہ، زیلنسکی

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

زیلنسکی، جو صدر ایردوان کی دعوت پر کل استنبول آئے تھے، نے بلمشافہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

زیلنسکی نے صدر ایردوان کو مئی میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میں یہاں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جو ہمارے ملک اور ہمارے لوگوں کے لیے امن کے علم بردار  ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بحیرہ اسود کو سلامتی اور تعاون کا علاقہ ہونا چاہیے، اور یقینی طور پر جنگ، بحران یا منجمد بحران کا علاقہ نہیں ہونا چاہیے، زیلینسکی نے کہا، "میں یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے غیر متزلزل حمایت کے لیے ترکیہ کا شکر گزار ہوں۔ "

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے روس کی طرف سے الحاق کردہ  کریمیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، "میں بحیرہ اسود اناج اقدام اور یوکرین سے  اناج کی ترسیل  کے لیے آپ کے تعاون کا مشکور و ممنون ہوں ۔"

انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کے امن منصوبے میں ترکیہ کی حمایت کے شکر گزار ہیں اور وہ اس امن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،، "ترکیہ اس امن منصوبے کے دائرہ کار میں قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔"

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ یوکرینی قیدیوں کی رہائی میں مدد کرنے پر صدر ایردوان کے شکر گزار ہیں۔

"مجھے یقین ہے کہ ہمارے عوام  مزید کچھ کر سکتے ہیں اور انسانی جانیں بچا سکتے ہیں۔"

زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں خوشی ہوئی کہ صدر ایردوان نے   یوکرین  کی نیٹو رکنیت کے حق میں بات کی ہے۔



متعللقہ خبریں