یورپی یونین یوکیرین کے لیے اضافی فوجی سازو سامان تیار کرے گی

رکن ممالک پر مشتمل یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے گولہ بارود میں اضافے کے قانونی ضابطے پر اتفاق کیا

2008477
یورپی یونین یوکیرین کے لیے اضافی فوجی سازو سامان تیار کرے گی

یورپی یونین  کے اداروں نے یوکرین کی مدد اور اپنے اسٹاک کے لیے گولہ بارود کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے دفاعی صنعت کی کمپنیوں کو بطور گرانٹ دینے کے لیے 500 ملین یورو مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رکن ممالک پر مشتمل یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے گولہ بارود میں اضافے کے قانونی ضابطے پر اتفاق کیا۔

"ایمونیشن پروڈکشن سپورٹ لا" نامی قانونی ضابطہ یورپی یونین کے بجٹ سے 500 ملین یورو مختص کرنے کا تصور کرتا ہے تاکہ سطح سے زمین پر مار کرنے والے توپ خانے اور میزائلوں کی تیاری کی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔

یورپی یونین کی مالی اعانت  یورپ کی دفاعی فرموں  کو بطور عطیہ دی جائیگی۔

توقع ہے کہ یورپی یونین کی قانون سازی جولائی کے آخر سے پہلے نافذ ہو جائے گی۔

یوکرین، جو 24 فروری 2022 سے روس کے ساتھ جنگ ​​میں ہے، ایک عرصے سے ہتھیاروں اور خاص طور پر گولہ بارود کی حمایت میں اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے ممالک کے رہنماؤں نے مارچ میں یوکرین کے لیے گولہ بارود کی امداد میں فوری طور پر اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا، اور یوکرین کو 10 لاکھ گولہ بارود، بنیادی طور پر 155 ملی میٹر آرٹلری گولہ بارود بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں