روسیوں نے یوکرین کے بچوں کو اغوا کررکھا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے بلغاریہ دورے کے دائرہ کار میں دارالحکومت صوفیہ میں وزیر اعظم نکولے ڈینکوف، وزیر خارجہ ماریہ گیبریل اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات کی  ہے

2008321
روسیوں نے یوکرین کے بچوں کو اغوا کررکھا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسیوں نے یوکرین کے بچوں کو اغوا کیاہے۔

زیلنسکی نے بلغاریہ دورے کے دائرہ کار میں دارالحکومت صوفیہ میں وزیر اعظم نکولے ڈینکوف، وزیر خارجہ ماریہ گیبریل اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات کی  ہے۔

وزیر اعظم آفس میں  ملاقات کے بعد ایک بیان دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ روس نے یوکرائنی عوام کے خلاف "نسل کشی" کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے  اور اس کے علاوہ  روسیوں نے یوکرین کے بچے بھی اغوا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت  یوکرین  کے  200,000 اغوا شدہ بچوںکے بارے میں کوئی معلومات  میسر نہیں ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے بلغاریہ کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے دائرہ کار میں یوکرین کے لیے فوجی تکنیکی امدادی پیکج پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حملے کی بات نہیں کر رہے، ہم ایک دفاعی پیکیج کی بات کر رہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے خلاف دفاع کی بات کر رہے ہیں جس میں ہمارے بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  روس ، ہمارے  شہریوں پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ پولینڈ کی سرحد کے قریب، جو آج نیٹو کا رکن ہےکے  لووف میں شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ تمام انسانوں کو اپنا   دفاع کرنے کا پورا پورا  کا حق حاصل ہے۔

روس اور یوکرین 24 فروری 2022 سے جنگ  جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں