فرانس میں پر تشدد احتجاج جاری، متعدد افراد گرفتار

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق نوجوان ناحیل کی تدفین کے بعد پُرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے، جن شہروں میں ہنگاموں کا خدشہ ہے وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں

2005835
فرانس میں پر تشدد احتجاج جاری، متعدد افراد گرفتار

فرانس میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد کچھ علاقوں میں پُرتشدد احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 322 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق نوجوان ناحیل کی تدفین کے بعد پُرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے، جن شہروں میں ہنگاموں کا خدشہ ہے وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں فرانسیسی پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو سینے میں گولی مار دی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

دوسری جانب حالات کو قابو کرنے کیلئے ملک بھر میں 45 ہزار پولیس اہل کار تعینات کیےگئے ہیں جبکہ پیرس کی بلدیات میں بھی کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے باوجود فرانس میں ہنگامے جاری ہیں اور مظاہرین  نے فرانسیسی شہر مارسے، لیون،گرینوبل میں لوٹ مار اور جلاؤگھیراؤ کیا۔

 یاد رہے کہ مرنے والے 17 سالہ فرانسیسی الجزائری نوجوان کی شناخت ناحیل کے نام سے ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں