فرانس میں پولیس کی گولی سے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد بیلجیم میں بھی احتجاجی مظاہرے

سوشل میڈیا پر فرانس میں 27 جون کو پولیس کی فائرنگ سے 17 سالہ نیل ایم کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا مطالبہ

2005512
فرانس میں پولیس کی گولی سے ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد بیلجیم میں بھی احتجاجی مظاہرے

فرانس میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد چھڑ نے والے واقعات بلجیم تک پھیل گئے۔

قومی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کے ایک گروپ نے سوشل میڈیا پر فرانس میں 27 جون کو پولیس کی فائرنگ سے 17 سالہ نیل ایم کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد، دارالحکومت برسلز کے مرکزی محلوںمیں سے ایک اینیسنس میں جمع ہونے والے مظاہرین نے فٹ پاتھ کے پتھروں کو اکھیڑتے ہوئے   پھینکا، بس اسٹاپوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کچھ گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

انیسنس میٹرو سٹیشن بند کر دیا گیا ہے تو  علاقے میں گاڑیوں کا داخلہ ممنوع  ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں حراست میں لیے گئے 64 افراد میں سے 48  نا بالغ  تھے۔



متعللقہ خبریں