روسی ویگنر کے سربراہ پریگوژن کے خلاف دائر مقدمہ کالعدم قرار دے دیا گیا

ویگنر کے فوجی سازو سامان کو روسی مسلح افواج سے منسلک دستوں کو منتقلی کی تیاریاں جاری ہیں

2004683
روسی ویگنر کے سربراہ پریگوژن کے خلاف دائر مقدمہ کالعدم قرار دے دیا گیا

بتایا گیاہے کہ روسی انتظامیہ کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر زر فوجی گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوژن کے خلاف فوجداری مقدمہ  ختم کر دیا گیا ہے۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کی جانب سے دیے گئے بیان میں یہ یاد دلایا گیا کہ روسی انتظامیہ کے خلاف مسلح بغاوت کی وجہ سے 23 جون کو پریگوژن کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ فسادیوں نے 24 جون کو اپنی "مجرمانہ" حرکتیں ترک کر دی ہیں، بیان میں کہا گیا، "تفتیش کے عمل کے لیے زیربحث صورت حال اور دیگر اہم شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے، 27 جون کو فوجداری مقدمے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔"

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویگنر کے فوجی سازو سامان کو روسی مسلح افواج سے منسلک دستوں کو منتقلی کی تیاریاں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں