"آپ نے خانہ جنگی کا سد باب کیا  ہے۔" روسی صدر کا فوج سے خطاب

"بغاوت کے دوران آپ کا عزم اور بہادری اور عوامی یکجہتی نمایاں رہی ہے۔"

2004687
"آپ نے خانہ جنگی کا سد باب کیا  ہے۔" روسی صدر کا فوج سے خطاب

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ویگنر فورسز کی بغاوت کےوقت ڈیوٹی پر موجود فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ نے خانہ جنگی کا سد باب کیا  ہے۔"

اپنی بہادری اور روسی عوام  سے صداقت کا مظاہرہ کرنے پر  شکریہ ادا کرنے والے ولا دیمر پوتن نے کہا کہ "بغاوت کے دوران آپ کا عزم اور بہادری اور عوامی یکجہتی نمایاں رہی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر پائلٹ  نے اپنے ملک کی حفاظت کے  فرائض ادا کیے  ، آئیے  ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

پوتن  یہ بھی کہا کہ بغاوت کو دبانے کے لیے انہیں یوکرین میں اپنی افواج سے کمک روس بھیجنے کی ضرورت باقی  نہیں  بچی۔



متعللقہ خبریں