روس، ویگنر کی بغاوت کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کا نفاذ ختم

انسداد دہشت گردی آپریشن کی صورت حال کے دائرہ کار میں وہ اقدامات جو 24 جون کو روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی بغاوت کی وجہ سے دارالحکومت میں نافذ کیے گئے تھے، اٹھا لیے گئے ہیں

2004333
روس، ویگنر کی بغاوت کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کا نفاذ ختم

اطلاع دی گئی ہے کہ روس کے کچھ علاقوںمیں  کہ حکومت ِ روس کے خلاف ویگنر کی بغاوت کی وجہ سے نافذ کی گئی حفاظتی تدابیر کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے ٹیلی گرام اکاونٹ  پر اعلان کیا  ہےکہ انسداد دہشت گردی آپریشن کی صورت حال کے دائرہ کار میں وہ اقدامات جو 24 جون کو روسی حکومت کے خلاف ویگنر کی بغاوت کی وجہ سے دارالحکومت میں نافذ کیے گئے تھے، اٹھا لیے گئے ہیں۔

سوبیانین نے علاوہ ازیں یہکو یقریب   یکم جولائی کو یو گی    ملک میں رونما ہونے والے حالات کی بنا پر منسوخ کردہ  کنووکیشن  تقریب   یکم جولائی کو  منعقد ہو گی۔

روسی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا کہ ماسکو کے علاقے میں اٹھائے گئے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بتایا گیا  ہےکہ روسی  علاقے ورونژ میں انسداد دہشت گردی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن نے روسی فوج پر ویگنر پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی، ویگنر کے جنگجو یوکرین چھوڑ کر روستو کے سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں