یوکرین میں سیلاب وبائی امراض کا خطرہ پیدا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

خطے میں لاکھوں انسانوں  کو پینے کے صاف  پانی کی ضرورت  لاحق ہے اور  منہدم ہونے والے ڈیم کے آس پاس کے 30 رہائشی علاقے زیر آب ہیں

1999483
یوکرین میں سیلاب وبائی امراض کا خطرہ پیدا کر رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین میں کاخوکا ڈیم اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ  کے دھماکے کے بعدہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کے پھیلاو کے بارے میں فکر مند ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے یوکرین کے نمائندے جارنو ہیبیچ نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا، "ابھی تک ایسی وباکی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن ڈبلیو ایچ او وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ڈبلیو ایچ او معاشرے میں گندے پانی  سےپیدا ہونے والی بیماریاں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ "

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ خطے میں لاکھوں انسانوں  کو پینے کے صاف  پانی کی ضرورت  لاحق ہے اور  منہدم ہونے والے ڈیم کے آس پاس کے 30 رہائشی علاقے زیر آب ہیں۔

ہیبچ نے بتایا ہے کہ  مطابق  ڈبلیو ایچ او مقامی صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ کام کر رہاہے، اور عوام میں  ہیضے کی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں  بھی خدشات کا موجب ہیں۔ جو ہمارے لیے اولیت کے معاملات میں شامل ہے۔ خطے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے تا ہم آئندہ کے ایام میں اس میں گراوٹ  آسکتی ہے۔ ہمیں بارودی سرنگوں کے مقامات کا قلیل مدت کے اندر تعین کرنا ہو گا۔



متعللقہ خبریں