یوکرین فتح نہیں کیا جا سکے گا: ماکرون

آئندہ کسی ملک پر روسی حملے کے اورروسی حلقہ اثر  کی وسعت کے سدّباب کے لئے روسی شہنشاہیت  کو گُل کرنا ضروری ہے: صدر آندریژ ڈوڈا

1998868
یوکرین فتح نہیں کیا جا سکے گا: ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون، پولینڈ کے صدر آندریژ ڈوڈا اور جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی اور یوکرین کی تازہ صورتحال، یوکرین کی یورپی یونین رکنیت  اور  نیٹو رکنیت  کے موضوعات پر بات چیت کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ماکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال  ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ کیف کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ واضح ہے کہ یوکرین فتح نہیں کیا جا سکے گا۔ مسئلے کا واحد حل بین الاقوامی قانون کے احترام پر مبنی امن کا قیام ہے"۔

ماکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی عسکری، سیاسی، اقتصادی غرض ہر حوالے سے مدد جاری رکھنا ضروری ہے۔ یوکرین کی فتح پورے برّاعظم کے امن میں اہم کردار ادا کرے گی"۔

پولینڈ کے صدر آندریژ ڈوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ کسی ملک پر روسی حملے کے اورروسی حلقہ اثر کی وسعت کے سدّباب کے لئے روسی شہنشاہیت  کو گُل کرنا ضروری ہے۔

ڈوڈا نے کہا ہے کہ بلا شبہ یوکرین یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بنے گا۔ فتح صرف اسی صورت میں  ہو گی کہ جب  روسی فورسز کو بین الاقوامی قوانین کی رُو سے یوکرین کی ملکیت تمام زمینیوں سے نکال دیا جائے گا"۔

جرمن چانسلر شولز نے بھی کہا ہے کہ فرانس، پولینڈ اور جرمنی کے درمیان تعاون یورپ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تینوں ممالک کا موقف واضح ہے۔ ہم نے یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور جب تک یوکرین کو ضرورت رہی ہم اس کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کےاپنے منصوبے کی ناکامی کا ادراک کرنے کاوقت آ گیا ہے  ۔ہزاروں اموات،  لاکھوں زخمیوں اور بے شمار مہاجرین  کا سبب بننے والی 16 مہینوں  پر محیط جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ وقت فوجی یونٹوں کو پیچھے ہٹا کر ایک منصفانہ امن  کے بارے میں بات چیت کرنے کا وقت ہے۔



متعللقہ خبریں