بیلجیئم: گرمی کی شدید لہر، پیلا الارم جاری کر دیا گیا

بیلجیئم شاہی محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی وارننگ دی اور پیلا الارم جاری کر دیا

1998588
بیلجیئم: گرمی کی شدید لہر، پیلا الارم جاری کر دیا گیا

بیلجیئم شاہی محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

حبس اور بارانی آب و ہوا کی وجہ سے مشہور ملک  'بیلجیئم ' میں حالیہ ہفتوں میں درجہ حرارت میں شدید  اضافے اور خشک موسم کا سامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے کے آخر میں دارالحکومت برسلز میں درجہ حرارت 31 سے تجاوز کر گیا۔ ملک کے بلند ترین علاقے  آرڈینس میں بھی درجہ حرارت 25 سے 27 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیلجیئم شاہی محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید گرمی کی لہر کی وارننگ دی اور پیلا الارم جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں اوزون آلودگی کے بھی بلند درجے پر رہنے کی وارننگ دی اور اوزون لیک پلان کو فعال کر دیا ہے۔

ملک میں گرم  خشک ہوا کے کم از کم ایک ہفتہ جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں