یوکرین کا کاخوفکا بیراج تباہ، علاقے میں سیلاب کا خطرہ

روسیوں نے کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کا بیراج تباہ کر کے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ انہیں یوکرین کے ہرگوشے سے نکال دیا جانا چاہیے: صدر ولادی میر زلنسکی

1995730
یوکرین کا کاخوفکا بیراج تباہ، علاقے میں سیلاب کا خطرہ

یوکرین کے علاقے خیرسون میں واقع  لیکن روس کے زیر کنٹرول کاخوفکاہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کو بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

یوکرین مسلح افواج کے جنوبی آپریشنل کمانڈ آفس کے ترجمان ولادیسلواو نذراوف نےروسی فوج کے کاخوفکا براج کو نشانہ بنانے کا  دعوی کیا ہے۔

نذر اوف نے میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی قابض فوجوں نے کاخوفکا ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کو تباہ کر دیا ہے ۔ تباہی کے درجہ اور پانی کے حجم اور تیزی   کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے علاقوں کا تعین کیا جا رہا ہے جہاں سیلاب کا خطرہ  ہے۔ ہر طرح کی ضروری خدمات کام میں مصروف ہیں اور صورتحال   زیرِ نگرانی ہے"۔

خیرسون کے علاقائی فوجی انتظامی ادارے کے سربراہ الیگزینڈر پروکودین نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں  اعلان کیا ہے کہ دریائے دنیپر میں سیلاب کے خطرے  کی وجہ سے دائیں   دریائی کنارے  کی آبادی کو علاقے سے نکال لیا جائے گا۔

پروکودین نے کہا ہے کہ "روس کے زیرِ قبضہ ہونے کی وجہ سے دریا کے بائیں کنارے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا فی الوقت ناممکن ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک نے بھی کاخوفکا ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی صورتحال کے بارے میں سوشل میڈیا سے بیان  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں صدر زلنسکی قومی سلامتی و دفاعی کونسل کا اجلاس  طلب کریں گے ۔ یہ  ایک ماحولیاتی قتل عام ہے۔ خیرسون کے جنوب اور کریمیا میں انسانوں کی پینے کے پانی  سے محرومی اور بعض رہائشی مقامات اور نباتاتی ماحول  کی تباہی کی ذمہ داری روسی فوج پر ہو گی۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسیوں نے کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کا بیراج تباہ کر کے پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ انہیں یوکرین کے ہرگوشے سے نکال دیا جانا چاہیے"۔

زلنسکی  نے کہا ہے کہ یوکرین کا ایک انچ تک ان کے قبضے میں نہیں رہنے دینا چاہیے کیونکہ وہ  اپنے زیرِ قبضہ ہر جگہ کو دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ صرف یوکرین کی فتح سلامتی کی ضامن ہے اور یہ فتح قریب ہے۔ دہشت گرد، پانی، میزائل یا پھر کسی اور چیز سے یوکرین کو روک نہیں سکیں گے"۔

دوسری طرف روس کے الحاق کردہ شہر نووایا کاخوفکا کے بلدیہ میئر ولادی میر لیونتی یف نے ریا نوستی خبر رساں ایجنسی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ کاخوفکا بیراج ٹوٹنے کے بعد پانی کا درجہ اڑھائی میٹر تک بلند ہو گیا ہے اور تمام خدمات چوکس ہو گئی ہیں۔

لیونتی یف نے کہا ہے کہ سیلاب کا خطرہ محسوس کرنے والے علاقوں سے آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس دوران بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ کاخوفکا ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تباہی سے علاقے  سے قریب واقع زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں