یوکرین کی نیٹو کی رکنیت اس کے تحفظ کی ضمانت ہو گی، صدر زیلنسکی

زیلنسکی نے مولڈووا میں یوکرین کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور تاریخی میمی قلعے میں منعقدہ یورپی پولیٹیکل کمیونٹی سمٹ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے

1994365
یوکرین کی نیٹو کی رکنیت اس کے تحفظ کی ضمانت ہو گی، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے  کہ نیٹو کی رکنیت یوکرین کے لیے بہترین تحفظ کی ضمانت ہے۔

زیلنسکی نے مولڈووا میں یوکرین کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور تاریخی میمی قلعے میں منعقدہ یورپی پولیٹیکل کمیونٹی سمٹ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ "یوکرین کو نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات میں ایک قدم آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کرنی چاہییں اور اس کے اشارے  میثاق  کے رکن ممالک کی طرف سے آنے چاہییں۔"

زیلنسکی نے بتایا  کہ اگر یوکرین نیٹو میں ہوتا تو روس اس پر حملہ نہ کرتا، "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو تحفظ کی بہترین ضمانت ہے۔"

ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کو F-16 طیاروں کی فراہمی کے فیصلے پر اپنے مغربی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہیں جدید جنگی طیاروں کی ضرورت ہے۔"ہمیں اس وقت تک مزاحمت کرنی ہو گی جب تک ہمیں طیارے نہیں مل جاتے۔ ہم یہ ضرور کریں گے لیکن اس کے لیے ہمیں تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان طیاروں کی وصولی تک  ہمیں مزید پیٹریاٹ  سسٹمز درکار ہوں گے۔ "



متعللقہ خبریں