ٹی آر ٹی ورلڈ ڈیجیتل 4 ٹیلی ایوارڈز کا مستحق

پہلی بار 1979 میں دیئے گئے، ٹیلی ایوارڈز کا مقصد اثر انگیز ویڈیو اور ٹیلی ویژن فارمیٹ پروڈکشنز کے بارے میں  شعور  پیدا کرنا اور صنعت میں تخلیقی اور اختراعی خیالات  کی پذیرائی  کرنا ہے

1994416
ٹی آر ٹی ورلڈ ڈیجیتل 4 ٹیلی ایوارڈز کا مستحق

ٹی آرٹی ورلڈ ڈیجیٹل نے 44 ویں ٹیلی ایوارڈ ز کے سلسلے میں 4 ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

ٹی آرٹی ڈیجیٹل کی سیریز  "منی  ایکسپلینر " اور "انٹر نیٹ از ابسیسڈ" سیریز  کو  "سوشل ویڈیو سیریز: نیوز اینڈ انفارمیشن" کیٹیگری  میں  سلور تیلی ایوارڈز " کا مستحق قرار دیا گیا۔

دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں "سفاری ڈاکٹرز - جورنی فار چینج" کو مختصر دستاویزی کیٹیگری میں سلور ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ اسی کیٹیگری میں دستاویزی فلم "Hostile Locals Decolonise Education In Kenya"  کو کانسی  کا تمغہ عطا کیا گیا ۔

پہلی بار 1979 میں دیئے گئے، ٹیلی ایوارڈز کا مقصد اثر انگیز ویڈیو اور ٹیلی ویژن فارمیٹ پروڈکشنز کے بارے میں  شعور  پیدا کرنا اور صنعت میں تخلیقی اور اختراعی خیالات  کی پذیرائی  کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں