بیلجیم میں 3.171 پناہ گزین سڑکوں پر رہنے پر مجبور

ان مہاجرین کوکسی قسم کی طبی، سماجی اور قانونی خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں اور محض شہری تنظیمیں اپنے محدود امکانات کے ساتھ ان سے تعاون کی کوششیں کر رہی ہیں

1991168
بیلجیم میں 3.171 پناہ گزین سڑکوں پر رہنے پر مجبور

بیلجیئم میں اپریل کے آخری عشرے سے  3,171 پناہ گزینوں کے لیے قیام کا بندوبست کیے بغیر انہیں سڑکوں پر ترک کر دیا گیا ہے۔

بیل رفیوجیز، کارتیس انٹرنیشنل، ویکس،  ڈاکٹرز آف دی ورلڈ، ہیومینٹل، ویکس،  ڈاکٹرز آف دی ورلد  ڈکیڑین  ، ڈاکٹرز ودی آوٹ باونڈریز جیسی تنظیموں نے  بیلجیم میں پناہ گزینوں کے بحران کے بارے میں ایک مشترکہ تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 ہزار 171 پناہ گزینوں  کو  فیڈرل  پناہ  گزین ادارے  نے کسی پتے کی نشاندہی کیے بغیر انہیں  غیر موزوں مقامات پر  سڑکوں پر  رہنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔

ان مہاجرین کوکسی قسم کی طبی، سماجی اور قانونی خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں اور محض شہری تنظیمیں اپنے محدود امکانات کے ساتھ ان سے تعاون کی کوششیں کر رہی ہیں۔

مارچ 2022 اور مارچ 2023 کے درمیان بیلجیئم میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی شاخ کی طرف سے ذہنی صحت کی خدمات فراہم کیے جانے والے پناہ  گزینوں کی تعداد 5 فیصد سے بڑھ کر 84 فیصد ہو گئی ہے۔پناہ گزینو ں کو نفسیاتی امراض ، صدمے کے  تناؤ اور ڈپریشن،  بے یارو و مددگار ، اورقیام  کرنے کے مقام سے محرومی جیسے عدم تحفظ کا سامنا  ہے۔

بیلجیم میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ  گاہوں کے فقدان  کے حوالے سے ایک طویل عرصے سے بحران چلا آ رہا ہے۔

پناہ گزینوں کے مراکز بھر جانے کی وجہ سے یہ لوگ چاہے کسی بھی  عمر یا جنس سے تعلق رکھتے ہوں، سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

برسلز کی عدالتوں میں ہزاروں مقدمات کو  جیتنے اور یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کی جانب سے متعدد عبوری حکمِ امتناعی کے باوجود حکومت ِبیلجیئم  اس بحران کو حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

 



متعللقہ خبریں