جوہری اسلحے کی تنصیب، روس اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ

روس کی سرکاری خبر ایجنسی تاس کے مطابق، روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع  نے روسی جوہری اسلحے کی بیلاروس میں تنصیب کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں

1990670
جوہری اسلحے کی تنصیب، روس اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ

روس اور بیلاروس نے جوہری اسلحے کی تنصیب کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

 روس کی سرکاری خبر ایجنسی تاس کے مطابق، روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع  نے روسی جوہری اسلحے کی بیلاروس میں تنصیب کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

دوسری جانب روسی میڈیا کی معرفت سے روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا ہے کہ مغرب نے روس اور بیلاروس کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ  یوکرین کے ساتھ جنگ  کے آغاز سے اب تک  روس نے بیلاروس میں اپنے جوہری اسلحے کا کچھ حصہ نصب کرنے سے متعلق مختلف معاہدے کر رکھے ہیں۔



متعللقہ خبریں