یورپی یونین نے یوکرینی پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع کر دی

پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں یوکرین کے پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع ہو گئی ہے: جوزف بوریل

1989657
یورپی یونین نے یوکرینی پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع کر دی

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی  جوزف بوریل نے کہا ہے کہ پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں یوکرین کے پائلٹوں کی ایف۔16 تربیت شروع ہو گئی ہے۔

بوریل نے ، یورپی یونین وزرائے دفاع  اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ آخر کار یوکرین کے پائلٹوں  کو ایف۔16 کی تربیت دینا شروع کر دی گئی ہے۔ اس تربیت  کی تکمیل میں وقت لگے لگا لیکن تربیت جس قدر جلد مکمل ہو جائے اسی قدر اچھا ہو گا"۔

بوریل نے کہا ہے کہ جن ممالک میں تربیت دی جا رہی ہے ان میں سے ایک پولینڈ ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ یورپی یونین ممالک کی طرف سے یوکرین کو اسلحہ اور ایمونیشن کی فراہمی کی خاطر مشترکہ خرید و فروخت کا عمل کس مرحلے میں ہے؟ بوریل نے مرحلے میں پیش رفت کا ذکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جاپان میں منعقدہ جی۔20 اجلاس میں یوکرین کو ایف۔16 جنگی طیاروں کی فراہمی  کا راستہ ہموار ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں