روس، ویگنر نجی قوتوں نے بہموت سے انخلا کا اعلان کر دیا

یہ جنگجو کچھ کے باپ اور  بعض کے بچے تھے جو اب زمین پر بے جان پڑے ہیں

1983119
روس، ویگنر نجی قوتوں نے بہموت سے انخلا کا اعلان کر دیا

روسی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوجن نے اعلان کیا کہ انہوں نے گولہ بارود کی کمی کی وجہ سے 10 مئی کو یوکرین کے بہموت علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کیا۔

یوگینی پریگوجن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یوکرین کی جنگ میں گولہ بارود کے مسئلے پر ایک ویڈیو نشر کی ہے۔

پریگوجن، جنہوں نے رات کو جاری کی گئی ویڈیو میں حال ہی میں مارے گئے ویگنر جنگجوؤں کی لاشیں دکھائیں، بتایا کہ یہ جنگجو کچھ کے باپ اور  بعض کے بچے تھے۔

اس بات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  کہ جنگجو گولہ بارود کی کمی کی وجہ سے مارے گئے، پریگوجن نے کہا کہ جو لوگ گولہ بارود فراہم نہیں کرتے وہ "جہنم میں  جلیں گے"۔

اپنی تقریر میں پریگوجن نے غصے سے چلاتے ہوئے کہا کہ  "ہمارے پاس 70 فیصد  تک  گولہ بارود  کا فقدان ہے۔ (روسی وزیر دفاع سرگئی) شوئیگو! (چیف آف جنرل اسٹاف والیری) گیراسیموف! گولہ بارود کہاں ہیں؟ ان (زمین پر پڑی  لاشوں) کو دیکھو!

پریگوجن نے اعلان کیا  ہے کہ   انہوں نے گولہ بارود کی کمی کی وجہ سے 10 مئی کو یوکرین کے بہموت علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں