یوکیرین کے شہر سلویانسک پر روسی میزائل حملے میں 5 شہری ہلاک 15 زخمی

روسیوں نے سلوویانسک پر "وحشیانہ بمباری" کی، "انہوں نے گھروں کو نشانہ بنایا، جس دوران شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔"، صدر زیلنسکی

1975275
یوکیرین کے شہر سلویانسک پر روسی میزائل حملے میں 5 شہری ہلاک 15 زخمی

بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے شہر سلویانسک پر روسی فوج کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

دونیتسک ریجن ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پاویل کریلینکو نے سوشل میڈیا پر  اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے سلویانسک شہر پر S-300 میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔

حملوں میں 5 اپارٹمنٹس اور 5 مکانات کو نقصان پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے کیریلینکو نے کہا کہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صدرِ یوکرین  زیلنسکی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ روسیوں نے سلوویانسک پر "وحشیانہ بمباری" کی، "انہوں نے گھروں کو نشانہ بنایا، جس دوران شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ روس  نے  انسانوں کا قتل کرتے ہوئے اپنے اصلی چہرے کو دکھایا ہے،  ہر طرح کی دہشت گردی کا  احتساب لیا جائیگا۔  ہم اپنی سر زمین  پر روس کی کسی بھی علامت اور دشمن کو بلا  سزا کے نہیں چھوڑیں گے۔

 



متعللقہ خبریں