یوکرین کی شامی حکومت کے خلاف 50 سال کے لیے سیکٹرل پابندیوں کے نفاذ کی تجویز

شامی انتظامیہ کے یوکیرین کے برخلاف  دشمنانہ  اقدامات  کی فہرست طویل ہے، لہذا ہمارا ملک  بلا شبہہ ان حرکتوں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے

1971775
یوکرین کی شامی حکومت کے خلاف 50 سال کے لیے سیکٹرل پابندیوں کے نفاذ کی تجویز

یوکرینی وزیر اقتصادیات یولیا سویرید ینکو  کا کہنا ہے کہ حکومت ِ یوکرین نے شامی حکومت کے خلاف 50 سال کے لیے سیکٹرل پابندیوں کے نفاذ کی تجویز پیش کی ہے۔

وزارت کے تحریری بیان کے مطابق وزارتی کونسل نے شامی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز کو یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کی منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزارتی  کونسل میں اپنی تقریر میں وزیر سویریدینکو نے کہا کہ روس کے زیر کنٹرول یوکرین کی سرزمین سے اناج کی غیر قانونی برآمد میں شامی حکومت کے جہازوں کی شرکت ، نام نہاد دونیتسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے  اور یوکرین پر حملوں میں استعمال ہونے والے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی  کی  طرح کا  تعاون کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  شامی انتظامیہ کے یوکیرین کے برخلاف  دشمنانہ  اقدامات  کی فہرست طویل ہے، لہذا ہمارا ملک  بلا شبہہ ان حرکتوں کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

سیوریدنکو  نے واضح کیا کہ  انہوں نے شام  کے خلاف 50 سالہ عرصے پر محیط  سیکٹرل   پابندکیوں کو جو تجویز پیش کی ہے وہ شام کے موقف کے خلاف سخت لیکن قطعی طور پر  ایک معقول جواب ہے۔

حکومتی حمایت کی حامل پابندیوں میں  شامی انتظامیہ کے  شہری،  کارخانے ، امپورٹ  ایکسپورٹ آپریشنز اور اسد انتظامیہ کے لیے سرمایہ کاری  پر پابندی شامل ہیں۔

ی محیط  سیکٹرل   پابندیاں یط شع



متعللقہ خبریں