امریکی ایوانِ نماءندگان کے وفد کا دورہ یوکرین

ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹی  روس کے خلاف مداخلت میں یوکیرین  سے تعاون  کو  جاری رکھے گی

1970349
امریکی ایوانِ نماءندگان کے وفد کا دورہ یوکرین

امریکی ایوان نمائندگان کے ایک وفد نے یوکرین کا دورہ  کیا اور صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔

ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سپیکر ریپبلکن مائیک ٹرنر نے اپنی  ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے ایک وفد کے ساتھ یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا اور زیلنسکی سے ملاقات کی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ پارٹی  روس کے خلاف مداخلت میں یوکیرین  سے تعاون  کو  جاری رکھے گی۔

یوکرینی ایوان صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ زیلنسکی نے ملاقات کے دوران امریکہ کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امداد اور اس عمل میں کانگریس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زیلنسکی سے  2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سربراہی میں امریکی سیاست دانوں، کاروباری افراد اور مخیر حضرات کا ایک وفد بھی ملا۔

پومپیو کا کہنا ہے کہ " میں نے پوتن کے حملوں  سے ہونے والے نقصان کو دیکھا ہے، اور میں یوکرین کے عوام کی ہمت سے متاثر ہوں۔ اس جنگ کو ختم کرنے  میں آئیے یوکرین کی مدد کریں۔"



متعللقہ خبریں