روس ہمسایہ ملک میں جوہری ہتھیار نصب کرے گا:پوتین

روس نے ہمسایہ ملک بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق ایک معاہدہ طے کیا ہےاس کے تحت بیلاروس کی سرزمین پرروس اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرے گا

1965060
روس ہمسایہ ملک میں جوہری ہتھیار نصب کرے گا:پوتین

روس نے ہمسایہ ملک بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق ایک معاہدہ طے کیا ہےاس کے تحت بیلاروس کی سرزمین پرروس اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرے گا۔

خبر کے مطابق، صدرولادی میرپوتین نے  گزشتہ روز اس معاہدے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ اس اس طرح کے اقدام سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ امریکہ نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر جوہری ہتھیار نصب کررکھے ہیں۔

صدر پوتین نے کہا کہ بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو طویل عرصے سے پولینڈ کے ساتھ واقع اپنے ملک کے سرحدی علاقے میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب پر زور دے رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے لوکاشینکو کے ساتھ اس بات پراتفاق کیا ہے کہ ہم عدم پھیلاؤ کے نظام کی خلاف ورزی کیے بغیربیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کریں گے۔

انھوں نے بتایاکہ روس یکم جولائی تک بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کے لیے ڈھانچا مکمل کرے گا۔

پوتین  نے واضح کیا کہ روس دراصل منسک کو ہتھیاروں کا کنٹرول منتقل نہیں کرے گا۔

 واضح رہے کہ روس پہلے ہی بیلاروس میں 10 طیارے بھیج چکا ہے جو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں



متعللقہ خبریں