یورپی یونین: طلب کی صورت میں یوکرین کو میزائل بھی دئیے جائیں گے

رواں سال میں یوکرین کو 10 لاکھ توپ گولے دیئے جائیں گے اور طلب کی صورت میں میزائل بھی فراہم کئے جائیں گے: یورپی یونین

1964528
یورپی یونین: طلب کی صورت میں یوکرین کو میزائل بھی دئیے جائیں گے

یورپی یونین ممالک کے حکام نے یوکرین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ اگر طلب ہوئی تو ہم یوکرین کو میزائل بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز  میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے دوام کے دوران اعلامیے کے یوکرین سے متعلقہ حصے کو جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یوکرین کی سیاسی، عسکری، مالی اور انسانی امداد آخر تک جاری رکھی جائے گی اور اس کی بڑھتی ہوئی عسکری ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق  یورپی یونین سربراہان نے، ہفتے کے آغاز میں یورپی کونسل  میں کئے گئے اور بذریعہ یورپی امن فنڈ کی گئی مشترکہ خرید کے ساتھ ایک سال کے دوران یوکرین کو  10 لاکھ  توپ  گولے فراہم کرنے کے فیصلے پر بھی، ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔ مزید  کہا  گیا ہے کہ طلب کی صورت میں دوبارہ مشترکہ خرید کے ساتھ ہم یوکرین کو میزائل بھی فراہم کریں گے۔

حکام نے  کہا ہے کہ ہم ایمونیشن تعاون کے ساتھ ساتھ روس پر اجتماعی دباو  میں اضافے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اس وقت روس پر عائد پابندیوں  کے یورپی یونین  سطح پر  اور قومی سطح پر موئثر اطلاق  اور پابندیوں  کی خلاف ورزی  کا سدّباب  نہایت اہمیت کے حامل پہلو ہیں۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین  نے بھی سربراہی اجلاس کی پہلی نشست کے بعد یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس مشیل  کے ہمراہ    منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ روس پر ہمارا 11 واں پابندی پیکیج  پابندیوں کی خلاف ورزی کے سدّباب  پر مبنی عناصر کا بھی حامل ہو گا۔

وان ڈر لئین نے کہا تھا کہ ہم نے پابندیوں کی خلاف ورزی کے مقابل متعدد تدابیر اختیار کی ہیں۔



متعللقہ خبریں