قرآن کریم کو شہید کرنے کا ارادہ ہونے والے راسموس پالودان کو برطانیہ نے ملک میں داخلے سے روک دیا

پالودان نے اتوار کو ایک بیان دیا  تھا کہ  وہ 22 مارچ کو انگلینڈ کے ویک فیلڈ  شہر کو جاتے ہوئے  قرآن کریم کو  نذرِ آتش کریں گے

1962966
قرآن کریم کو شہید کرنے کا ارادہ ہونے والے  راسموس پالودان کو برطانیہ نے ملک میں داخلے سے روک دیا

برطانیہ نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کو جلا کر اشتعال انگیزی کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان راسموس پالودان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

پالودان نے اتوار کو ایک بیان دیا  تھا کہ  وہ 22 مارچ کو انگلینڈ کے ویک فیلڈ  شہر کو جاتے ہوئے  قرآن کریم کو  نذرِ آتش کریں گے۔

لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سائمن لائٹ ووڈ نے گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں رمضان کی آمد اور راسموس پالودان کے بیانات کی طرف توجہ مبذول کرائی تو برطانوی وزیرِ سلامتی ٹام ٹگینڈہاٹ نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، “پالودان کو وارننگ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، اس لیے اس کا  برطانیہ کا سفر عوامی مفاد میں نہیں ہوگا اور اس کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سائمن لائٹ ووڈ نے کہا، "جب میں نے انتہائی دائیں بازو کے راسموس پالودان کے ویک فیلڈ آنے کے منصوبوں کے بارے میں سنا تو میں واقعی پریشان تھا۔ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ حکومت نے میری اپیل  کان دھرے اور  اسے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔"



متعللقہ خبریں