ترکیہ اور روس قدرتی گیس  سنٹر   کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے

یہ قدرے مشکل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں وقت کی کچھ تاخیر، کچھ تکنیکی یا دیگر نوعیت کے مسائل تو ہوں گے

1962411
ترکیہ اور روس قدرتی گیس  سنٹر   کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے

روسی  ایوان ِ صدرکے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ اور روس قدرتی گیس  سنٹر   کے منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں موجودہ مسائل پر صحافیوں کو بیان دیا۔

ترکیہ اور روس کے درمیان قدرتی گیس مرکز کے قیام سے متعلق منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ اس  معاملے پر  کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ظاہر ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ یہ قدرے مشکل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں وقت کی کچھ تاخیر، کچھ تکنیکی یا دیگر نوعیت کے مسائل ہوں گے۔ ہم اس شعبے میں اپنے  ترک شراکت داروں کے ہمراہ کام اور تعاون کو جاری رکھیں گے۔"

عالمی  فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور روسی چائلڈ رائٹس کمشنر ماریہ لیووا-بیلووا کے وارنٹ گرفتاری کا جائزہ لیتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ دنیا میں روس اور پوتن کے خلاف معاندانہ  موقف کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پیسکوف نے کہا، "ہم ہر چیز کو نوٹ کرتےہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ "



متعللقہ خبریں